مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبِيدَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: «اقْرَأْ عَلَيَّ»، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ: كَيْفَ أَقْرَأُ عَلَيْكَ، وَإِنَّمَا أُنْزِلَ عَلَيْكَ؟ قَالَ: «إِنِّي أُحِبُّ أَنْ أَسْمَعَهُ مِنْ غَيْرِي»، قَالَ: فَقَرَأْتُ عَلَيْهِ سُورَةَ النِّسَاءِ، حَتَّى مَرَرْتُ بِهَذِهِ الْآيَةِ: {فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَى هَؤُلَاءِ شَهِيدًا} [النساء: 41]، قَالَ: فَنَظَرْتُ إِلَيْهِ وَعَيْنَاهُ تَذْرِفَانِسیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”مجھے قرآن پڑھ کر سناؤ“، وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! میں آپ کو کیسے پڑھ کر سناؤں جبکہ یہ قرآن تو خود آپ ہی پر نازل ہوا ہے؟“ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میں اسے اپنے علاوہ کسی دوسرے سے سننا پسند کرتا ہوں“، سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ پھر میں نے آپ ﷺ کے سامنے سورہ النساء کی تلاوت شروع کی یہاں تک کہ جب میں اس آیت ﴿فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَى هَؤُلَاءِ شَهِيدًا﴾ ”پس اس وقت کیا حال ہوگا جب ہم ہر امت میں سے ایک گواہ لائیں گے اور (اے محمد ﷺ!) آپ کو ان سب پر گواہ بنا کر پیش کریں گے“ پر پہنچا تو میں نے آپ ﷺ کی طرف دیکھا تو آپ ﷺ کی چشمانِ مبارک سے آنسو رواں تھے۔