مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5200
وَعَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ شِمْرٍ ، عَنْ مُغِيرَةَ بْنِ سَعْدِ بْنِ الْأَخْرَمِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : لَا تَتَّخِذُوا الضَّيْعَةَ فَتَرْغَبُوا فِي الدُّنْيَا ، ثُمَّ قَالَ عَبْدُ اللهِ : وَبِالْمَدِينَةِ مَا بِالْمَدِينَةِ ، وَبِرَاذَانَ مَا بِرَاذَانَ .
ترجمہ
سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم جائیدادیں اور کھیت و باغات بنانے میں منہمک نہ ہو جاؤ، ورنہ تم دنیا کی رغبت میں مبتلا ہو جاؤ گے“، پھر سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے (اپنی املاک کی کثرت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے) فرمایا: ”اور مدینہ میں جو کچھ ہے سو ہے، اور راذان میں جو کچھ ہے سو ہے۔“