مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5199
وَبِإِسْنَادِهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : أَنَا فَرَطُكُمْ عَلَى الْحَوْضِ ، وَلَأُنَازَعَنَّ أَقْوَامًا ثُمَّ لَأُغْلَبَنَّ عَلَيْهِمْ ، فَأَقُولُ : يَا رَبِّ أَصْحَابِي ثُمَّ يَقُولُ : إِنَّكَ لَا تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میں حوضِ کوثر پر تمہارا پیش رو (پہلے پہنچنے والا) ہوں گا، اور کچھ لوگوں کے بارے میں میری کھینچا تانی ہوگی، پھر ان کے معاملے میں مجھ پر غلبہ پا لیا جائے گا، تو میں عرض کروں گا: «يَا رَبِّ» ”اے میرے رب!“ یہ تو میرے صحابی (ساتھی) ہیں، تو جواب دیا جائے گا: بیشک آپ نہیں جانتے کہ انہوں نے آپ کے بعد دین میں کیا کیا تبدیلیاں اور نئی چیزیں ایجاد کر لی تھیں۔“