مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَازِمٍ ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، قَالَ : كُنْتُ أَمْشِي مَعَ عَبْدِ اللهِ بِمِنًى فَلَقِيَ عُثْمَانَ فَقَامَ مَعَهُ يُحَدِّثُهُ ، فَقَالَ لَهُ عُثْمَانُ : يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَلَا نُزَوِّجُكَ جَارِيَةً شَابَّةً لَعَلَّهَا تُذَكِّرُكَ مَا مَضَى مِنْ زَمَانِكَ ؟ قَالَ عَبْدُ اللهِ : أَمَا لَئِنْ قُلْتَ ذَاكَ ، لَقَدْ قَالَ لَنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : يَا مَعْشَرَ الشَّبَابِ ، مَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمُ الْبَاءَةَ فَلْيَتَزَوَّجْ ، فَإِنَّهُ أَغَضُّ لِلْبَصَرِ وَأَحْصَنُ لِلْفَرْجِ ، وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَعَلَيْهِ بِالصَّوْمِ ، فَإِنَّهُ لَهُ وِجَاءٌ .
علقمہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں منیٰ کے مقام پر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ پیدل چل رہا تھا کہ ان کی ملاقات سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے ہوئی، چنانچہ وہ ان کے پاس ٹھہر کر ان سے گفتگو کرنے لگے، تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: ”اے ابوعبدالرحمن! کیا ہم آپ کا نکاح کسی جوان لڑکی سے نہ کروا دیں؟ امید ہے کہ وہ آپ کو آپ کا گزرا ہوا زمانہ یاد دلا دے گی۔“ اس پر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: ”اگر آپ یہ بات کہہ رہے ہیں تو بلاشبہ رسول اللہ ﷺ نے ہم سے ارشاد فرمایا تھا: «يَا مَعْشَرَ الشَّبَابِ، مَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمُ الْبَاءَةَ فَلْيَتَزَوَّجْ، فَإِنَّهُ أَغَضُّ لِلْبَصَرِ وَأَحْصَنُ لِلْفَرْجِ، وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَعَلَيْهِ بِالصَّوْمِ، فَإِنَّهُ لَهُ وِجَاءٌ» ”اے نوجوانوں کی جماعت! تم میں سے جو نکاح کی استطاعت رکھتا ہو اسے نکاح کر لینا چاہیے، کیونکہ یہ نگاہ کو بہت زیادہ جھکانے والا اور شرمگاہ کی خوب حفاظت کرنے والا ہے، اور جو اس کی استطاعت نہ رکھے تو اس پر لازم ہے کہ وہ روزے رکھے کیونکہ یہ اس کے لیے (شہوت کو کچلنے کا) ذریعہ ہے۔“ “