مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5178
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللهِ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : لَيْسَ أَحَدٌ أَحَبَّ إِلَيْهِ الْمَدْحُ مِنَ اللهِ ، مِنْ أَجْلِ ذَلِكَ مَدَحَ نَفْسَهُ ، وَلَيْسَ أَحَدٌ أَغْيَرَ مِنَ اللهِ ، مِنْ أَجْلِ ذَلِكَ حَرَّمَ الْفَوَاحِشَ ، وَلَيْسَ أَحَدٌ أَحَبَّ إِلَيْهِ الْعُذْرُ مِنَ اللهِ ، مِنْ أَجْلِ ذَلِكَ أَنْزَلَ الْكِتَابَ وَأَرْسَلَ الرُّسُلَ .
ترجمہ
عبد الرحمن بن یزید رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ سے بڑھ کر کوئی ایسا نہیں جسے اپنی تعریف زیادہ محبوب ہو، اسی لیے اس نے خود اپنی مدح و ثنا بیان فرمائی ہے، اور اللہ تعالیٰ سے بڑھ کر کوئی غیرت مند نہیں، اسی وجہ سے اس نے بے حیائی کے تمام کاموں کو حرام قرار دیا ہے، اور اللہ تعالیٰ سے بڑھ کر کسی کو عذر (بندوں کا عذر پیش کرنا اور توبہ کرنا) زیادہ پسند نہیں، اسی لیے اس نے کتاب نازل فرمائی اور اپنے رسولوں کو مبعوث فرمایا۔“