مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
وَعَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ : كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَمْشِي ، فَمَرَرْنَا بِصِبْيَانٍ فِيهِمُ ابْنُ صَيَّادٍ ، فَفَرَّ الصِّبْيَانُ وَجَلَسَ ابْنُ صَيَّادٍ ، فَكَأَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَرِهَ ذَلِكَ ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : تَرِبَتْ يَدَاكَ ، أَتَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللهِ ؟ قَالَ : لَا ، بَلْ تَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللهِ ، قَالَ عُمَرُ : تَأْذَنُنِي يَا رَسُولَ اللهِ أَنْ أَقْتُلَهُ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِنْ يَكُنِ الَّذِي تَرَى ، فَلَنْ تَسْتَطِيعَ قَتْلَهُ .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ پیدل چل رہے تھے کہ ہمارا گزر چند بچوں کے پاس سے ہوا جن میں ابن صیاد بھی موجود تھا، (ہمیں دیکھ کر) دیگر بچے تو بھاگ گئے مگر ابن صیاد اپنی جگہ بیٹھا رہا، گویا رسول اللہ ﷺ کو اس کا یہ رویہ ناگوار گزرا، چنانچہ آپ ﷺ نے اس سے دریافت فرمایا: «تَرِبَتْ يَدَاكَ، أَتَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ؟» ”تیرے ہاتھ خاک آلود ہوں، کیا تو اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟“ اس نے (جواباً) کہا: نہیں، بلکہ کیا آپ گواہی دیتے ہیں کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟ اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا آپ مجھے اسے قتل کرنے کی اجازت عطا فرماتے ہیں؟ تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اگر یہ وہی (دجال) ہے جو تم سمجھ رہے ہو، تو تم اسے ہرگز قتل نہ کر سکو گے۔“