مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5154
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ يَحْيَى الْجَابِرِ، عَنْ أَبِي مَاجِدَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: سَأَلْنَا النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم عَنِ السَّيْرِ بِالْجَنَازَةِ، فَقَالَ: «السَّيْرُ مَا دُونَ الْخَبَبِ، فَإِنْ يَكُنْ خَيْرًا يُعَجَّلُ إِلَيْهِ، وَإِنْ يَكُ سِوَى ذَلِكَ فَبُعْدًا لِأَهْلِ النَّارِ، الْجَنَازَةُ مَتْبُوعَةٌ، وَلَيْسَ مِنَّا مِنْ تَقَدَّمَهَا»ترجمہ
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نے نبی کریم ﷺ سے جنازے کے ساتھ چلنے کی رفتار کے متعلق دریافت کیا تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جنازے کی رفتار دُلکی چال سے کچھ کم ہونی چاہیے، کیونکہ اگر وہ (میت) نیکوکار ہے تو تم اسے خیر کی طرف جلدی پہنچا رہے ہو، اور اگر وہ اس کے سوا کچھ اور ہے تو آگ والوں کے لیے بربادی اور دوری ہی ہے، جنازہ وہ ہے جس کے پیچھے چلا جائے اور وہ شخص ہم میں سے نہیں جو جنازے کے آگے چلے۔“