مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ أَبِي سَعْدٍ الْأَزْدِيِّ ، عَنْ أَبِي الْكَنُودِ ، قَالَ : أَصَبْتُ رَجُلًا مِنْ عُظَمَاءِ فَارِسَ يَوْمَ مِهْرَانَ ، قَالَ : فَرَفَعْتُ سَلَبَهُ إِلَى السُّلْطَانِ ، قَالَ : فَأَخَذْتُ خَاتَمًا لَهُ مِنْ ذَهَبٍ ، قَالَ : وَكَانَ قَدْ رُئِيَ فِي يَدِي ، قَالَ : قُلْتُ : إِذَا خَرَجْتُ إِلَى أَرْضِ الْعَجَمِ فَأَصَابَنِي شَيْءٌ ، فَإِنَّهُ نَافِقٌ ، فَدَخَلْتُ عَلَى عَبْدِ اللهِ وَهُوَ فِي يَدِي ، فَقَالَ : مَا هَذَا الْخَاتَمُ ؟ فَقَصَصْتُ عَلَيْهِ الْقِصَّةَ ، فَأَخَذَهُ مِنِّي ، فَجَعَلَهُ فِي فِيهِ ثُمَّ مَضَغَهُ ، ثُمَّ طَرَحَهُ إِلَيَّ ، ثُمَّ قَالَ : نَهَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ حَلْقَةِ الذَّهَبِ .
ابو الکنود رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا کہ ”یومِ مہران میں نے اہلِ فارس کے رؤساء میں سے ایک شخص کو قابو کیا، پھر میں نے اس کا مالِ غنیمت تو حاکمِ وقت کے حوالے کر دیا مگر اس کی سونے کی ایک انگوٹھی اپنے پاس رکھ لی، اور وہ میرے ہاتھ میں دیکھی جا چکی تھی۔ میں نے (اپنے دل میں) کہا کہ جب میں بلادِ عجم کی طرف نکلوں گا اور مجھے کسی شے کی ضرورت ہوگی تو یہ وہاں رائج ہونے والی (نفع بخش) چیز ہے، پھر میں سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور وہ انگوٹھی میرے ہاتھ میں تھی، انہوں نے دریافت فرمایا کہ ”یہ انگوٹھی کیسی ہے؟“ تو میں نے انہیں پورا قصہ سنا دیا، چنانچہ انہوں نے وہ انگوٹھی مجھ سے لی اور اسے اپنے منہ میں ڈال کر چبایا، پھر اسے میری طرف پھینک دیا اور فرمایا کہ ”نبی کریم ﷺ نے سونے کے چھلے کے استعمال سے منع فرمایا ہے۔““