مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5137
وَعَنْ أَبِي وَائِلٍ ، قَالَ : كَانَ عَبْدُ اللهِ يُذَكِّرُ النَّاسَ فِي كُلِّ يَوْمِ خَمِيسٍ ، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ : يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، لَوْ أَنَّكَ ذَكَّرْتَنَا فِي كُلِّ يَوْمٍ ؟ قَالَ : أَمَا إِنَّهُ يَمْنَعُنِي مِنْ ذَلِكَ أَنْ أَكْرَهَ أَنْ أُمِلَّكُمْ ، وَإِنِّي أَتَخَوَّلُكُمْ بِالْمَوْعِظَةِ كَمَا كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَخَوَّلُنَا بِالْمَوْعِظَةِ فِي الْأَيَّامِ مَخَافَةَ السَّآمَةِ عَلَيْنَا .
ترجمہ
ابو وائل رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہر جمعرات کو لوگوں کو وعظ و نصیحت کیا کرتے تھے، تو ایک شخص نے ان سے عرض کیا کہ ”اے ابو عبدالرحمن! کاش آپ ہمیں ہر روز وعظ فرمایا کریں؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”درحقیقت مجھے اس بات سے یہ اندیشہ روکتا ہے کہ کہیں میں تمہیں اکتاہٹ میں نہ ڈال دوں، اور میں نصیحت کرنے کے لیے تمہارے احوال و اوقات کا اسی طرح خیال رکھتا ہوں جیسے رسول اللہ ﷺ ہم پر بیزاری کے خوف سے وعظ و نصیحت کے لیے ہمارے اوقات کی رعایت فرمایا کرتے تھے۔“