مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5136
وَبِإِسْنَادِهِ عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، قَالَ : بِئْسَ مَا لِأَحَدِكُمْ أَنْ يَقُولَ : نَسِيتُ آيَةَ كَذَا وَكَيْتَ ، بَلْ هُوَ نُسِّيَ ، اسْتَذْكِرُوا الْقُرْآنَ فَلَهُوَ أَشَدُّ تَفَصِّيًا مِنْ صُدُورِ الرِّجَالِ مِنَ النَّعَمِ لِعُقُلِهِ .
ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کسی شخص کے لیے یہ کہنا نہایت برا ہے کہ میں فلاں اور فلاں آیت بھول گیا ہوں، بلکہ حقیقت یہ ہے کہ اسے (غفلت کی وجہ سے) بھلا دیا گیا ہے، لہٰذا تم قرآن کریم کا بار بار مراجعہ اور تکرار کرتے رہا کرو کیونکہ یہ لوگوں کے سینوں سے نکل جانے میں اپنی رسیوں سے بندھے ہوئے اونٹوں کے چھوٹ کر بھاگ جانے سے بھی زیادہ تیز ہے۔“