مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
وَعَنْ عَبْدِ اللهِ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، قَالَ : الْأَيْدِي ثَلَاثَةٌ : فَيَدُ اللهِ تَعَالَى الْعُلْيَا ، وَيَدُ الْمُعْطِي الَّتِي تَلِيهَا ، وَيَدُ السَّائِلِ السُّفْلَى إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ ، فَاسْتَعِفَّ عَنِ السُّؤَالِ وَعَنِ الْمَسْأَلَةِ مَا اسْتَطَعْتَ ، فَإِنْ أُعْطِيتَ شَيْئًا - أَوْ قَالَ : خَيْرًا - فَلْيُرَ عَلَيْكَ ، وَابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ ، وَارْضَخْ مِنَ الْفَضْلِ ، وَلَا تُلَامُ عَلَى الْعَفَافِ .
سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ہاتھ تین طرح کے ہیں: اللہ تعالیٰ کا ہاتھ سب سے بلند ہے، اور اس کے بعد عطا کرنے والے کا ہاتھ ہے، جبکہ مانگنے والے کا ہاتھ قیامت کے دن تک سب سے نیچے والا ہاتھ ہے، لہذا تم سے جہاں تک ہو سکے سوال کرنے اور مانگنے سے بچو، پھر اگر تمہیں کچھ عطا کیا جائے — یا آپ ﷺ نے فرمایا: کوئی بھلائی نصیب ہو — تو اس کا اثر تم پر دکھائی دینا چاہیے، اور خرچ کا آغاز ان سے کرو جو تمہاری کفالت میں ہیں، نیز اپنی ضرورت سے زائد مال میں سے بھی کچھ نہ کچھ (دوسروں کو) دیا کرو، اور مانگنے سے بچے رہنے پر تمہیں ملامت نہیں کی جائے گی۔“