مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
وَعَنْ عَبْدِ اللهِ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، قَالَ : إِنَّ اللهَ يَأْمُرُ مُنَادِيًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ : يَا آدَمُ قُمْ فَابْعَثْ مِنْ ذُرِّيَّتِكَ بَعْثًا إِلَى النَّارِ ، فَيَقُومُ آدَمُ ، فَيَقُولُ : أَيْ رَبِّ ، مِنْ كُلِّ كَمْ ؟ فَيَقُولُ : مِنْ كُلِّ مِائَةٍ تِسْعَةً وَتِسْعِينَ إِلَى النَّارِ ، وَوَاحِدًا إِلَى الْجَنَّةِ ، فَشَقَّ ذَلِكَ عَلَى مَنْ سَمِعَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، فَقَالُوا لَهُ : مَنِ النَّاجِي مِنَّا بَعْدَ هَذَا ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِنَّكُمْ فِي خَلِيقَتَيْنِ مِنَ النَّاسِ : يَأْجُوجَ ، وَمَأْجُوجَ ، وَهُمْ مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ ، وَمَا أَنْتُمْ فِي الدُّنْيَا إِلَّا كَالرَّقْمَةِ فِي ذِرَاعِ الدَّابَّةِ ، أَوْ كَالشَّعْرَةِ فِي جَنْبِ الْبَعِيرِ .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ قیامت کے دن ایک منادی کرنے والے کو حکم دے گا کہ اے آدم! اٹھئیے اور اپنی اولاد میں سے ایک گروہ جہنم کی طرف روانہ کیجیے، تو سیدنا آدم علیہ السلام عرض کریں گے کہ اے میرے رب! ہر کتنے میں سے؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ”ہر سو میں سے ننانوے جہنم کی طرف اور ایک جنت کی طرف۔“ پس یہ بات رسول اللہ ﷺ کے ان صحابہ رضی اللہ عنہم پر نہایت شاق گزری جنہوں نے اسے سنا، تو انہوں نے آپ ﷺ سے عرض کیا کہ اس کے بعد ہم میں سے کون نجات پانے والا ہے؟ تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تمہارا معاملہ لوگوں کے دو ایسے گروہوں کے درمیان ہے جو کہ یاجوج اور ماجوج ہیں اور وہ ﴿ہر بلندی سے دوڑتے ہوئے نکل پڑیں گے﴾، اور تمہاری حیثیت دنیا میں (دیگر گروہوں کے مقابلے میں) ایسی ہی ہے جیسے کسی چوپائے کے بازو پر ایک چمکدار نشان ہو یا جیسے اونٹ کے پہلو میں ایک بال ہو۔“