مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5120
وَبِإِسْنَادِهِ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، قَالَ : إِذَا أَتَى أَحَدَكُمْ خَادِمُهُ بِطَعَامِهِ فَلْيَبْدَأْ فَلْيُلْقِمْهُ أَوْ لِيُجْلِسْهُ مَعَهُ ، فَإِنَّهُ وَلِيَ حَرَّهُ وَدُخَانَهُ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے اسی سند کے ساتھ روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کے پاس اس کا خادم اس کا کھانا لے کر آئے تو اسے چاہیے کہ (پہلے) اسے ایک لقمہ دے دے یا اسے اپنے ساتھ (کھانے کے لیے) بٹھا لے، کیونکہ اسی خادم نے اس کھانے کی تپش اور اس کے دھوئیں کو برداشت کیا ہے۔“