مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5055
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ، عَنْ شَيْبَانَ ، عَنْ فِرَاسٍ ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : لَقَدْ دَخَلَ الْجَنَّةَ رَجُلٌ مَا عَمِلَ خَيْرًا ، فَقَالَ لِأَهْلِهِ حِينَ حَضَرَتْهُ الْوَفَاةُ ، إِذَا أَنَا مُتُّ ، فَأَحْرِقُونِي ، ثُمَّ اسْحَقُونِي ، ثُمَّ ذَرُوا نِصْفِي فِي الْبَرِّ ، وَنِصْفِي فِي الْبَحْرِ ، فَأَمَرَ الْبَحْرَ وَالْبَرَّ فَجَمَعَاهُ ، فَقَالَ : مَا حَمَلَكَ عَلَى مَا صَنَعْتَ ؟ قَالَ : مَخَافَتُكَ ، فَغَفَرَ لَهُ لِذَلِكَ .
ترجمہ
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”یقیناً ایک ایسا شخص جنت میں داخل ہوا جس نے کبھی کوئی خیر کا کام نہیں کیا تھا، جب اس کی موت کا وقت قریب آیا تو اس نے اپنے اہل خانہ سے کہا: جب میں مر جاؤں تو مجھے جلا دینا، پھر مجھے باریک پیس دینا، پھر میرا آدھا حصہ خشکی میں اور آدھا سمندر میں بکھیر دینا، چنانچہ اللہ تعالیٰ نے سمندر اور خشکی کو حکم دیا تو انہوں نے اسے جمع کر لیا۔ پھر اللہ تعالیٰ نے دریافت فرمایا: تجھے اس کام پر کس چیز نے ابھارا تھا؟ اس نے عرض کیا: تیرے ڈر نے، تو اللہ تعالیٰ نے اسی بنا پر اسے معاف فرما دیا۔“