مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5028
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، حَدَّثَنَا الْمُثَنَّى بْنُ بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا عَوْفٌ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : تَعَلَّمُوا الْقُرْآنَ ، وَتَعَلَّمُوا الْعِلْمَ وَعَلِّمُوهُ النَّاسَ ، وَتَعَلَّمُوا الْفَرَائِضَ وَعَلِّمُوهَا النَّاسَ ، فَإِنِّي امْرُؤٌ مَقْبُوضٌ ، وَإِنَّ الْعِلْمَ سَيُقْبَضُ ، حَتَّى يَخْتَلِفَ الرَّجُلَانِ فِي الْفَرِيضَةِ لَا يَجِدَانِ مَنْ يُخْبِرُهُمَا .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم قرآن سیکھو اور علم حاصل کرو اور اسے لوگوں کو سکھاؤ، اور فرائض (علمِ میراث) سیکھو اور انہیں لوگوں کو سکھاؤ؛ کیونکہ میں ایک ایسا انسان ہوں جسے (عنقریب دنیا سے) اٹھا لیا جائے گا، اور علم بھی عنقریب اٹھا لیا جائے گا حتیٰ کہ دو شخص وراثت کے کسی حکم میں باہم اختلاف کریں گے تو انہیں کوئی ایسا (جاننے والا) نہیں ملے گا جو انہیں (اس کے متعلق شرعی حکم) بتا سکے۔“