مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الزُّبَيْرِيُّ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ قَالَ : بَيْنَمَا نَحْنُ عِنْدَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قَرِيبٍ مِنْ ثَلَاثِينَ رَجُلًا لَيْسَ فِيهِمْ إِلَّا قُرَشِيٌّ ، لَا وَاللهِ ، مَا رَأَيْتُ صَفْحَةَ وُجُوهِ رِجَالٍ قَطُّ أَحْسَنَ مِنْ وُجُوهِهِمْ يَوْمَئِذٍ . قَالَ : فَذَكَرُوا النِّسَاءَ ، فَتَحَدَّثُوا فِيهِنَّ ، وَتَحَدَّثَ مَعَهُمْ ، حَتَّى أَحْبَبْتُ أَنْ يَسْكُتَ ، ثُمَّ أَتَيْتُهُ ، فَتَشَهَّدَ ، ثُمَّ قَالَ : أَمَّا بَعْدُ يَا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ ، فَإِنَّكُمْ أَهْلُ هَذَا الْأَمْرِ مَا أَطَعْتُمُ اللهَ ، فَإِذَا عَصَيْتُمُوهُ بَعَثَ عَلَيْكُمْ مَنْ يَلْحَاكُمْ كَمَا يُلْحَى هَذَا الْقَضِيبُ - لِقَضِيبٍ فِي يَدِهِ - ثُمَّ لَحَى قَضِيبَهُ ، فَإِذَا هُوَ أَبْيَضُ يَصْلِدُ .
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”ہم رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں تقریباً تیس آدمیوں کی معیت میں موجود تھے جن میں قریش کے علاوہ کوئی نہ تھا، اللہ کی قسم! میں نے اس دن ان لوگوں کے چہروں کی رونق سے بڑھ کر کبھی کوئی حسین منظر نہیں دیکھا تھا، راوی بیان کرتے ہیں کہ ان لوگوں نے عورتوں کا تذکرہ چھیڑا اور ان کے بارے میں باتیں کرنے لگے اور رسول اللہ ﷺ بھی ان کے ساتھ اس موضوع پر گفتگو فرماتے رہے یہاں تک کہ (فرطِ حیا سے) میری خواہش ہوئی کہ کاش آپ ﷺ اب خاموش ہو جائیں، پھر میں آپ ﷺ کے قریب ہوا تو آپ ﷺ نے کلمہ شہادت پڑھا اور فرمایا: ”اما بعد! اے گروہِ قریش! بیشک تم اس معاملے (خلافت و اقتدار) کے اہل رہو گے جب تک تم اللہ کی اطاعت کرو گے، لیکن جب تم اس کی نافرمانی کرو گے تو اللہ تم پر ایسے لوگ مسلط کر دے گا جو تمہیں اس طرح چھیل کر (عزت و اقتدار سے محروم کر کے) رکھ دیں گے جیسے اس شاخ کو چھیلا جاتا ہے“، اس وقت آپ ﷺ کے دستِ مبارک میں ایک شاخ تھی، پھر آپ ﷺ نے اس شاخ کو چھیلا تو وہ بالکل سفید اور چمکدار ہو گئی۔“