مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5022
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ مِسْعَرٍ قَالَ : أَخْرَجَ إِلَيَّ مَعْنُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ كِتَابًا ، وَحَلَفَ عَلَيْهِ أَنَّهُ خَطُّ أَبِيهِ ، فَإِذَا فِيهِ ، قَالَ عَبْدُ اللهِ : وَالَّذِي لَا إِلَهَ غَيْرُهُ ، مَا رَأَيْتُ أَحَدًا كَانَ أَشَدَّ عَلَى الْمُتَنَطِّعِينَ مِنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَا رَأَيْتُ أَحَدًا أَشَدَّ عَلَيْهِمْ بَعْدَهُ مِنْ أَبِي بَكْرٍ ، وَإِنِّي لَأَظُنُّ عُمَرَ كَانَ أَشَدَّ أَهْلِ الْأَرْضِ خَوْفًا عَلَيْهِمْ ، أَوْ لَهُمْ .
ترجمہ
مسعر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ معن بن عبد الرحمن رحمہ اللہ نے میرے سامنے ایک تحریر نکالی اور اس پر حلف اٹھایا کہ یہ ان کے والد کی تحریر ہے، جس میں مذکور تھا کہ سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں! میں نے رسول اللہ ﷺ سے بڑھ کر غلو کرنے والوں اور بال کی کھال نکالنے والوں پر کسی کو سخت نہیں دیکھا، اور آپ ﷺ کے بعد ان پر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے زیادہ کسی کو سخت نہیں پایا، اور میرا یہ گمان ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تمام اہل زمین میں ان کے بارے میں (یا ان کے فتنہ کی وجہ سے) سب سے زیادہ خوف رکھنے والے تھے۔“