مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم لِعَبْدِ اللَّهِ: «اقْرَأْ عَلَيَّ». قَالَ: أَقْرَأُ عَلَيْكَ وَعَلَيْكَ أُنْزِلَ؟ قَالَ: «إِنِّي أُحِبُّ أَنْ أَسْمَعَهُ مِنْ غَيْرِي». قَالَ: فَقَرَأَ عَلَيْهِ مِنْ أَوَّلِ سُورَةِ النِّسَاءِ إِلَى قَوْلِهِ: {فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَى هَؤُلَاءِ شَهِيدًا} [النساء: 41] فَبَكَى "ابراہیم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”مجھے (قرآن) پڑھ کر سناؤ۔“ انہوں نے عرض کی: کیا میں آپ کو پڑھ کر سناؤں حالانکہ قرآن تو آپ ہی پر نازل کیا گیا ہے؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بلاشبہ میں اسے اپنے علاوہ کسی اور سے سننا پسند کرتا ہوں۔“ چنانچہ انہوں نے سورہ النساء کے آغاز سے تلاوت شروع کی یہاں تک کہ جب وہ اس آیت پر پہنچے: ﴿فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَى هَؤُلَاءِ شَهِيدًا﴾ ”بھلا اس وقت کیا کیفیت ہوگی جب ہم ہر امت سے ایک گواہ لائیں گے اور (اے حبیب!) آپ کو ان سب پر گواہ بنا کر لائیں گے۔“ تو آپ ﷺ کی چشمِ مبارک سے آنسو جاری ہو گئے۔ یہ روایت مرسل ہے کیونکہ ابراہیم رحمہ اللہ کا براہِ راست سماع نبی اکرم ﷺ سے ثابت نہیں ہے۔