مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4997
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ : لَحِقَ بِالنَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَبْدٌ أَسْوَدُ ، فَمَاتَ ، فَأُوذِنَ بِهِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : انْظُرُوا هَلْ تَرَكَ شَيْئًا ؟ فَقَالُوا : دِينَارَيْنِ ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : كَيَّتَانِ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک سیاہ فام غلام نبی کریم ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا اور پھر اس کا انتقال ہو گیا، تو نبی کریم ﷺ کو اس کی خبر دی گئی، آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”دیکھو، کیا اس نے (ترکے میں) کوئی چیز چھوڑی ہے؟“ لوگوں نے عرض کی کہ اس نے دو دینار چھوڑے ہیں، تو نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یہ (جہنم کی آگ کے) دو داغ ہیں۔“