مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللهِ : كُنَّا نُسَلِّمُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَيَرُدُّ عَلَيْنَا ، يَعْنِي فِي الصَّلَاةِ ، فَلَمَّا أَنْ جِئْنَا مِنْ أَرْضِ الْحَبَشَةِ سَلَّمْتُ عَلَيْهِ ، فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ ، فَأَخَذَنِي مَا بَعُدَ وَمَا قَرُبَ ، فَجَلَسْتُ حَتَّى إِذَا قَضَى الصَّلَاةَ ، قُلْتُ لَهُ : إِنَّكَ كُنْتَ تَرُدُّ عَلَيْنَا ، فَقَالَ : إِنَّ اللهَ يُحْدِثُ مَا شَاءَ ، وَقَدْ أَحْدَثَ فِي أَمْرِهِ قَضَاءً ، أَنْ لَا تَتَكَلَّمُوا فِي الصَّلَاةِ .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم نبی کریم ﷺ کو (نماز کی حالت میں) سلام کیا کرتے تھے اور آپ ﷺ ہمیں اس کا جواب دیا کرتے تھے، پھر جب ہم حبشہ کی سرزمین سے واپس آئے تو میں نے آپ ﷺ کو سلام کیا لیکن آپ ﷺ نے مجھے جواب نہ دیا، جس پر مجھ پر غم و فکر اور وسوسوں کی وہ کیفیات طاری ہوئیں جو اللہ ہی بہتر جانتا ہے، پھر میں بیٹھ گیا یہاں تک کہ جب آپ ﷺ نماز سے فارغ ہوئے تو میں نے آپ ﷺ سے عرض کیا کہ آپ تو ہمیں سلام کا جواب دیا کرتے تھے؟ اس پر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ اپنے احکامات میں جو چاہتا ہے نیا حکم پیدا فرماتا ہے اور اب اس نے اپنے حکم میں یہ فیصلہ صادر فرما دیا ہے کہ تم نماز کے دوران گفتگو نہ کیا کرو۔“”