مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4954
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ، حَدَّثَنَا مَرْوَانُ ، عَنْ رَزِينٍ الْبَكْرِيِّ ، حَدَّثَتْنَا مَوْلَاةٌ لَنَا يُقَالُ لَهَا : سَلْمَى مِنْ بَكْرِ بْنِ وَائِلٍ ، أَنَّهَا سَمِعَتْ عَائِشَةَ ، تَقُولُ : دَخَلَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : يَا عَائِشَةُ ، هَلْ مِنْ كِسْرَةٍ ؟ فَأَتَيْتُهُ بِقُرْصٍ ، فَوَضَعَ عَلَى فِيهِ ، وَقَالَ : يَا عَائِشَةُ ، هَلْ دَخَلَ بَطْنِي مِنْهُ شَيْءٌ ؟ كَذَلِكَ قُبْلَةُ الصَّائِمِ ، إِنَّمَا الْإِفْطَارُ مِمَّا دَخَلَ ، وَلَيْسَ مِمَّا خَرَجَ .
ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ (گھر میں) تشریف لائے اور دریافت فرمایا: ”اے عائشہ! کیا روٹی کا کوئی ٹکڑا موجود ہے؟“ میں آپ ﷺ کے پاس ایک ٹکیہ (روٹی) لے کر حاضر ہوئی تو آپ ﷺ نے اسے اپنے دہنِ مبارک پر رکھا اور فرمایا: ”اے عائشہ! کیا اس میں سے کوئی چیز میرے پیٹ میں داخل ہوئی ہے؟ اسی طرح روزہ دار کا بوسہ لینا ہے، درحقیقت روزہ اس چیز سے ٹوٹتا ہے جو (جسم کے) اندر داخل ہو، اس سے نہیں جو باہر نکلے۔“