مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4939
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحٍ، عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحٍ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ ذَكَرَ أَنَّ عَائِشَةَ حَدَّثَتْهُ أَنَّهَا كَانَتْ إِذَا عَرَكَتْ قَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: «يَا بِنْتَ أَبِي بَكْرٍ اشْدُدِي عَلَى وَسَطِكِ». وَكَانَ يُبَاشِرُهَا مِنَ اللَّيْلِ مَا شَاءَ اللَّهُ، وَكَانَ يُكَبِّرُ لَصَلَاتِهِ، وَقَلَّ مَا كَانَ يَنَامُ مِنَ اللَّيْلِ لَمَّا قَالَ اللَّهُ: {قُمِ اللَّيْلَ إِلَّا قَلِيلًا} [المزمل: 2] "ترجمہ
شریح رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے انہیں بتایا کہ جب وہ ایامِ حیض میں ہوتیں تو رسول اللہ ﷺ ان سے فرماتے: ”اے ابوبکر کی بیٹی! اپنی کمر پر (تہبند) مضبوطی سے باندھ لو۔“ اور آپ ﷺ رات کے وقت ان کے ساتھ جس قدر اللہ چاہتا (بغیر ہم بستری کے) مباشرت فرماتے تھے، نیز آپ ﷺ اپنی نماز کے لیے تکبیر کہتے تھے اور رات کو بہت کم سوتے تھے جب سے اللہ تعالیٰ نے یہ حکم فرمایا ہے: ﴿قُمِ اللَّيْلَ إِلَّا قَلِيلًا﴾ ”رات کو قیام کیا کرو مگر تھوڑا حصہ۔“