مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4934
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ : وَقَالَتْ عَائِشَةُ : وَاللهِ إِنَّ الرَّجُلَ الَّذِي قِيلَ لَهُ مَا قِيلَ لَيَقُولُ : سُبْحَانَ اللهِ ! وَاللهِ مَا كَشَفْتُ عَنْ كَنَفِ أُنْثَى قَطُّ . قَالَتْ : ثُمَّ قُتِلَ بَعْدَ ذَلِكَ فِي سَبِيلِ اللهِ .
ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے (تہمت کے واقعے کا تذکرہ کرتے ہوئے) فرمایا: ”اللہ کی قسم! وہ شخص جس کے بارے میں وہ (تہمت کی) باتیں کہی گئیں جو کہی گئی تھیں، وہ (حیرت و استعجاب سے) کہتا تھا: «سُبْحَانَ اللَّهِ» ”اللہ پاک ہے! اللہ کی قسم! میں نے کبھی کسی عورت کا کپڑا نہیں ہٹایا (یعنی کبھی کسی عورت سے شہوانی قربت اختیار نہیں کی)۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ وہ شخص بعد ازاں اللہ کی راہ میں شہید کر دیا گیا۔“