مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ الْجَرْمِيُّ ، حَدَّثَنَا مَخْلَدٌ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : تَذَاكَرُوا فِي حَلْقَةٍ أَنَا فِيهَا مَا يُوجِبُ الْغُسْلَ ، فَقَالَ بَعْضُهُمْ : إِذَا خَالَطَ الرَّجُلُ ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ : حَتَّى يَنْزِلَ الْمَاءُ قَالَ : فَقُلْتُ : أَنَا آتِيكُمْ بِعِلْمِ ذَلِكَ . فَأَتَيْتُ عَائِشَةَ أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ ، فَقُلْتُ لَهَا : يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ ، إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَسْأَلَكِ عَنْ شَيْءٍ ، وَأَنَا أَسْتَحِي أَنْ أَسْأَلَكِ عَنْهُ ، فَقَالَتْ : لَا تَسْتَحِي أَنْ تَسْأَلَنِي عَمَّا كُنْتَ سَائِلًا عَنْهُ أُمَّكَ ، فَإِنَّمَا أَنَا أُمُّكَ ، فَقُلْتُ : يَا أُمَّهْ ، مَا يُوجِبُ الْغُسْلَ ؟ فَقَالَتْ : عَلَى الْخَبِيرِ سَقَطْتَ ، إِذَا قَعَدَ بَيْنَ شُعَبِهَا الْأَرْبَعِ ، وَالْتَقَى الْخِتَانَانِ ، فَقَدْ وَجَبَ الْغُسْلُ .
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک علمی حلقے میں، جس میں مَیں بھی شریک تھا، ان امور کا تذکرہ ہوا جو غسل کو واجب کرتے ہیں، تو بعض لوگوں نے کہا: ”جب مرد (عورت سے) مباشرت کرے“ اور بعض نے کہا: ”جب تک پانی (منی) خارج نہ ہو جائے (تب تک غسل واجب نہیں ہوتا)“، (سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ) مَیں نے کہا: ”مَیں تمہارے پاس اس بات کا یقینی علم لے کر آتا ہوں“، پھر مَیں ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا اور ان سے عرض کی: ”اے ام المؤمنین! مَیں آپ سے ایک مسئلے کے بارے میں پوچھنا چاہتا ہوں مگر مجھے آپ سے وہ پوچھتے ہوئے حیا آ رہی ہے“، تو انہوں نے فرمایا: ”مجھ سے وہ بات پوچھنے میں نہ شرماؤ جو تم اپنی سگی ماں سے پوچھ سکتے ہو، کیونکہ مَیں تمہاری ماں ہی ہوں“، مَیں نے عرض کی: ”اے میری ماں! غسل کس چیز سے واجب ہوتا ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”تم بالکل صحیح اور باخبر ہستی کے پاس آئے ہو، جب مرد عورت کے چاروں اعضاء (ہاتھوں اور پیروں) کے درمیان بیٹھ جائے اور دونوں کے ختنہ والے حصے ایک دوسرے سے مل جائیں، تو یقیناً غسل واجب ہو گیا“۔