مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو مَعْشَرٍ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : يَا عَائِشَةُ ، لَوْ شِئْتُ لَسَارَتْ مَعِي جِبَالُ الذَّهَبِ ، جَاءَنِي مَلَكٌ إِنَّ حُجْزَتَهُ لَتُسَاوِي الْكَعْبَةَ ، فَقَالَ : إِنَّ رَبَّكَ يَقْرَأُ عَلَيْكَ السَّلَامَ ، وَيَقُولُ لَكَ : إِنْ شِئْتَ نَبِيًّا عَبْدًا ، وَإِنْ شِئْتَ نَبِيًّا مَلِكًا قَالَ : فَنَظَرْتُ إِلَى جِبْرِيلَ قَالَ : فَأَشَارَ إِلَيَّ أَنْ ضَعْ نَفْسَكَ قَالَ : فَقُلْتُ : نَبِيًّا عَبْدًا قَالَ : فَكَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْدَ ذَلِكَ ، لَا يَأْكُلُ مُتَّكِئًا ، يَقُولُ : آكُلُ كَمَا يَأْكُلُ الْعَبْدُ ، وَأَجْلِسُ كَمَا يَجْلِسُ الْعَبْدُ .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اے عائشہ! اگر میں چاہتا تو سونے کے پہاڑ میرے ساتھ ساتھ چلتے، میرے پاس ایک فرشتہ آیا جس کا کُمر بند بیت اللہ کے برابر تھا، اس نے عرض کیا: بے شک آپ کا رب آپ کو سلام کہتا ہے اور آپ سے فرماتا ہے: اگر آپ چاہیں تو ’بندہ نبی‘ بن جائیں اور اگر چاہیں تو ’بادشاہ نبی‘ بن جائیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں نے جبرائیل کی طرف دیکھا تو انہوں نے مجھے اشارہ کیا کہ عاجزی اور انکساری اختیار کریں، چنانچہ میں نے عرض کیا: (میں) بندہ نبی (رہنا پسند کرتا ہوں)۔“ سعید رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ اس کے بعد رسول اللہ ﷺ کبھی ٹیک لگا کر کھانا تناول نہیں فرماتے تھے اور ارشاد فرماتے تھے: ”میں اسی طرح کھاتا ہوں جیسے ایک بندہ کھاتا ہے اور اسی طرح بیٹھتا ہوں جیسے ایک بندہ بیٹھتا ہے۔“