مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ هَانِئٍ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لَهَا : نَاوِلِينِي رِدَائِي ، فَنَاوَلَتْهُ ، فَخَرَجَ ، فَصَعِدَ الْمِنْبَرَ ، وَاجْتَمَعَ النَّاسُ إِلَيْهِ ، فَقَالَ : أَيُّهَا النَّاسُ ، إِنَّ اللهَ ، يَقُولُ : لَتَأْمُرُنَّ بِالْمَعْرُوفِ ، وَلَتَنْهَوُنَّ عَنِ الْمُنْكَرِ ، قَبْلَ أَنْ تُجْدِبُوا ، فَتَسْتَسْقُونَ ، فَلَا تُسْقَوْنَ .
أَيُّهَا النَّاسُ ، إِنَّ اللهَ ، يَقُولُ : لَتَأْمُرُنَّ بِالْمَعْرُوفِ ، وَلَتَنْهَوُنَّ عَنِ الْمُنْكَرِ ، قَبْلَ أَنْ تَدْعُوا فَلَا يُسْتَجَابُ لَكُمْ .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ان سے ارشاد فرمایا: ”میری چادر مجھے پکڑا دو“، چنانچہ انہوں نے آپ ﷺ کو چادر پیش کر دی، پھر آپ ﷺ باہر تشریف لے گئے اور منبر پر رونق افروز ہوئے تو لوگ آپ کے پاس جمع ہو گئے، تب آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! بے شک اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: تم ضرور بالضرور نیکی کا حکم دو اور برائی سے منع کرو، اس سے پہلے کہ تم پر قحط سالی طاری ہو جائے اور تم بارش طلب کرو مگر تمہیں سیراب نہ کیا جائے۔ اے لوگو! بے شک اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: تم ضرور بالضرور نیکی کا حکم دو اور برائی سے منع کرو، اس سے پہلے کہ تم مجھ سے دعا مانگو اور تمہاری دعا قبول نہ کی جائے“۔