مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَاهُ عَبْدُ اللهِ بْنُ الرُّومِيِّ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِنِّي لَأَعْلَمُ إِذَا كُنْتِ عَنِّي رَاضِيَةً ، وَإِذَا كُنْتِ عَلَيَّ غَضْبَى ، قَالَتْ : قُلْتُ : مِنْ أَيْنَ تَعْرِفُ ذَلِكَ ؟ قَالَ : إِذَا كُنْتِ عَنِّي رَاضِيَةً ، قُلْتِ : لَا ، وَرَبِّ مُحَمَّدٍ ، وَإِذَا كُنْتِ عَلَيَّ غَضْبَى ، قُلْتِ : لَا ، وَرَبِّ إِبْرَاهِيمَ ، قُلْتُ : أَجَلْ ، وَاللهِ مَا أَهْجُرُ إِلَّا اسْمَكَ .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”میں بخوبی جان لیتا ہوں جب تم مجھ سے خوش ہوتی ہو اور جب تم مجھ سے ناراض ہوتی ہو۔“ وہ بیان کرتی ہیں کہ میں نے عرض کی: آپ کو یہ بات کیسے معلوم ہوجاتی ہے؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جب تم مجھ سے خوش ہوتی ہو تو کہتی ہو: «لَا، وَرَبِّ مُحَمَّدٍ» ”نہیں، محمد (ﷺ) کے رب کی قسم“ اور جب تم مجھ سے ناراض ہوتی ہو تو کہتی ہو: «لَا، وَرَبِّ إِبْرَاهِيمَ» ”نہیں، ابراہیم (علیہ السلام) کے رب کی قسم“۔“ میں نے عرض کی: جی ہاں، اے اللہ کے رسول! اللہ کی قسم، میں (ناراضی میں) صرف آپ کا نام لینا چھوڑتی ہوں (مگر آپ کی محبت تو میرے دل میں ہی رہتی ہے)۔