مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4893
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ صَالِحٍ الْأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : قَالَ لِيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِنِّي لَأَعْلَمُ إِذَا كُنْتِ عَلَيَّ غَضْبَى ، وَإِذَا كُنْتِ عَنِّي رَاضِيَةً ، إِذَا كُنْتِ عَلَيَّ غَضْبَى ، قُلْتِ : لَا ، وَرَبِّ إِبْرَاهِيمَ ، وَإِذَا كُنْتِ عَنِّي رَاضِيَةً ، قُلْتِ : لَا ، وَرَبِّ مُحَمَّدٍ ، قَالَتْ : أَجَلْ ، وَاللهِ ، مَا أَهْجُرُ إِلَّا اسْمَكَ .
ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”میں یقیناً پہچان لیتا ہوں جب تم مجھ سے ناراض ہوتی ہو اور جب تم مجھ سے راضی ہوتی ہو۔ جب تم مجھ سے ناراض ہوتی ہو تو کہتی ہو: نہیں، ابراہیم (علیہ السلام) کے رب کی قسم! اور جب تم مجھ سے راضی ہوتی ہو تو کہتی ہو: نہیں، محمد (ﷺ) کے رب کی قسم!“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: ”جی ہاں (اے اللہ کے رسول!)، اللہ کی قسم! میں (ناراضی کی صورت میں) محض آپ کا نام مبارک ہی زبان سے لینا چھوڑتی ہوں (مگر آپ کی محبت تو میرے دل میں ہی رہتی ہے)۔“