مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4877
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَاءَ ، حَدَّثَنَا مَهْدِيٌّ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا سُئِلَتْ عَنْ صَلَاةِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتْ : كَانَ يُصَلِّي قَاعِدًا ، فَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ قَامَ ، فَقَرَأَ ثَلَاثِينَ آيَةً ، أَوْ أَرْبَعِينَ آيَةً ، ثُمَّ يَرْكَعُ وَيَسْجُدُ .
ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ان سے نبی کریم ﷺ کی نماز کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: ”آپ ﷺ (نفل) نماز بیٹھ کر ادا فرمایا کرتے تھے، پھر جب آپ ﷺ رکوع کرنے کا ارادہ فرماتے تو کھڑے ہو جاتے اور (تقریباً) تیس یا چالیس آیات کی تلاوت فرماتے، پھر اس کے بعد رکوع اور سجدہ کرتے تھے۔“