مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَبِيدٍ ، سَمِعَ أَبَا سَلَمَةَ ، يَقُولُ : أَتَيْتُ عَائِشَةَ ، فَقُلْتُ : أَيْ أُمَّهْ أَخْبِرِينِي عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ : كَانَتْ صَلَاتُهُ بِاللَّيْلِ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ ، وَفِيمَا سِوَى ذَلِكَ ثَلَاثَ عَشْرَةَ رَكْعَةً مِنْهَا رَكْعَتَا الْفَجْرِ .
قُلْتُ : أَخْبِرِينِي عَنْ صِيَامِهِ ، قَالَتْ : كَانَ يَصُومُ حَتَّى نَقُولَ : قَدْ صَامَ ، وَيُفْطِرُ ، حَتَّى نَقُولَ : قَدْ أَفْطَرَ ، وَلَمْ أَرَهُ صَامَ مِنْ شَهْرٍ قَطُّ أَكْثَرَ مِنْ صِيَامِهِ مِنْ شَعْبَانَ ، كَانَ يَصُومُ شَعْبَانَ كُلَّهُ ، كَانَ يَصُومُ شَعْبَانَ إِلَّا قَلِيلًا .
ابوسلمہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا: ”اے امی جان! مجھے رسول اللہ ﷺ کی (تہجد کی) نماز کے متعلق بتائیے؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ کی رات کی نماز، خواہ وہ رمضان میں ہو یا اس کے علاوہ دیگر مہینوں میں، تیرہ رکعت ہوا کرتی تھی جن میں فجر کی دو (سنت) رکعتیں بھی شامل تھیں۔“ میں نے عرض کیا: ”مجھے آپ ﷺ کے روزوں کے متعلق بتائیے؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”آپ ﷺ (اتنے تسلسل سے) روزہ رکھتے کہ ہم کہتے کہ اب آپ ﷺ شاید روزے رکھنا نہیں چھوڑیں گے اور (کبھی اتنا) ناغہ فرماتے کہ ہم کہنے لگتے کہ اب آپ ﷺ شاید روزہ نہیں رکھیں گے، اور میں نے رسول اللہ ﷺ کو شعبان سے زیادہ کسی اور مہینے میں کثرت سے روزے رکھتے نہیں دیکھا، آپ ﷺ تقریبًا پورا شعبان ہی روزے رکھتے تھے، یعنی آپ ﷺ چند ایام کے علاوہ پورا مہینہ شعبان کے روزے رکھا کرتے تھے۔“