مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4853
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ : قَلَّدَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - هَدْيَهُ وَأَشْعَرَهَا ، وَبَعَثَ بِهَا مَعَ أَبِي بَكْرٍ ، ثُمَّ لَمْ يَدَعْ شَيْئًا أَحَلَّهُ اللهُ حَتَّى نُحِرَ الْهَدْيُ .
ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے اپنی ہدی (قربانی کے جانوروں) کے گلے میں قلادہ (پٹہ) ڈالا اور انہیں اشعار (کوہان کے پاس سے تھوڑا چیر کر نشان زدہ) کیا، اور انہیں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ (مکہ) روانہ فرمایا، پھر آپ ﷺ نے (مدینہ میں قیام کے دوران) کسی ایسی چیز کو ترک نہیں کیا جسے اللہ تعالیٰ نے حلال ٹھہرایا تھا یہاں تک کہ ہدی کے جانور ذبح کر دیے گئے۔“