مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4842
حَدَّثَنَا كَامِلُ بْنُ طَلْحَةَ الْجَحْدَرِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ نُعَيْمٍ الْحَضْرَمِيِّ ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ مِخْرَاقٍ قَالَ : قُلْتُ لِعَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ : إِنَّ نَاسًا يَقْرَأُ أَحَدُهُمُ الْقُرْآنَ فِي لَيْلَةٍ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا ، قَالَتْ : أُولَئِكَ قَرَؤُوا ، وَلَمْ يَقْرَؤُوا ، كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُومُ اللَّيْلَةَ التِّمَامَ يَقْرَأُ بِسُورَةِ الْبَقَرَةِ ، وَآلِ عِمْرَانَ ، وَالنِّسَاءِ ، لَا يَمُرُّ بِآيَةٍ فِيهَا اسْتِبْشَارٌ إِلَّا دَعَا .
ترجمہ
مسلم بن مخراق رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے عرض کیا کہ کچھ لوگ ایک ہی رات میں دو یا تین مرتبہ قرآنِ کریم ختم کر لیتے ہیں، تو انہوں نے فرمایا: ”ان لوگوں نے قرآن پڑھا بھی اور (حقیقت میں) نہیں بھی پڑھا، رسول اللہ ﷺ پوری رات قیام فرماتے تو اس میں سورہ البقرہ، سورہ آل عمران اور سورہ النساء کی تلاوت فرماتے تھے، اور آپ ﷺ کا معمول مبارک تھا کہ جب بھی کسی ایسی آیت سے گزرتے جس میں اللہ کی رحمت اور خوشخبری کا تذکرہ ہوتا تو اللہ کے حضور دعا فرماتے تھے۔“