مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا كَامِلٌ ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ ، عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهَا قَالَتِ : انْكَسَفَتِ الشَّمْسُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَامَ بِالنَّاسِ فِي الْمَسْجِدِ ، فَضَفُّوا وَرَاءَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، فَقَامَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - طَوِيلًا مِنَ النَّهَارِ ، حَتَّى صُرِعَ رِجَالٌ حَرًّا ، حَتَّى رَأَيْتُ رِجَالًا تَنْضَحُ وُجُوهُهُمْ بِالْمَاءِ ، ثُمَّ رَكَعَ مِثْلَ قِيَامِهِ ، حَتَّى رَأَيْتُ رِجَالًا يُصْرَعُونَ أَيْضًا ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ ، ثُمَّ سَجَدَ ، ثُمَّ قَامَ دُونَ قِيَامِهِ الْأَوَّلِ ، ثُمَّ رَكَعَ دُونَ رَكْعَتِهِ الْأُولَى ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ ، ثُمَّ سَجَدَ ، ثُمَّ قَامَ أَيْضًا دُونَ ذَلِكَ ، ثُمَّ رَكَعَ ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ ، ثُمَّ سَجَدَ .
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ کے عہدِ مبارک میں سورج گرہن ہوا، تو آپ ﷺ مسجد میں لوگوں کو نماز پڑھانے کے لیے کھڑے ہوئے اور لوگ رسول اللہ ﷺ کے پیچھے کثیر تعداد میں جمع ہو گئے۔ پس رسول اللہ ﷺ دن کے ایک طویل حصے تک قیام کی حالت میں رہے یہاں تک کہ شدید گرمی کی وجہ سے کچھ لوگ بے ہوش ہو کر گرنے لگے، حتیٰ کہ میں نے ایسے مردوں کو دیکھا جو (گرمی کی شدت کے باعث) اپنے چہروں پر پانی چھڑک رہے تھے۔ پھر آپ ﷺ نے اپنے قیام ہی کی طرح طویل رکوع کیا یہاں تک کہ میں نے دیکھا کہ اب بھی کچھ لوگ بے ہوش ہو کر گر رہے تھے، پھر آپ ﷺ نے اپنا سرِ مبارک اٹھایا اور سجدہ کیا، پھر دوبارہ قیام کیا جو پہلے قیام کی نسبت مختصر تھا، پھر رکوع کیا جو پہلے رکوع کی نسبت مختصر تھا، پھر سرِ مبارک اٹھایا اور سجدہ کیا، پھر دوبارہ قیام کیا جو اس (دوسرے قیام) سے بھی مختصر تھا، پھر رکوع کیا، پھر سرِ مبارک اٹھایا اور سجدہ کیا۔“