مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4808
حَدَّثَنَا مُوسَى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : كَانَتْ سَوْدَةُ امْرَأَةً ضَخْمَةً ثَبِطَةً ، فَاسْتَأْذَنَتْ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ تُفِيضَ مِنْ جَمْعٍ بِلَيْلٍ ، فَأَذِنَ لَهَا ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ : لَيْتَ أَنِّي كُنْتُ اسْتَأْذَنْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَمَا اسْتَأْذَنَتْهُ سَوْدَةُ ، قَالَ أَيُّوبُ : وَكَانَتْ عَائِشَةُ ، لَا تُفِيضُ إِلَّا مَعَ الْإِمَامِ .
ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا ایک بھاری بھرکم اور سست رفتار خاتون تھیں، انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے اجازت چاہی کہ وہ رات ہی کو مزدلفہ سے (منیٰ کی طرف) روانہ ہو جائیں، تو آپ ﷺ نے انہیں اجازت عطا فرما دی،“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ”کاش میں نے بھی رسول اللہ ﷺ سے اسی طرح اجازت طلب کر لی ہوتی جیسے سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا نے مانگی تھی۔“ ایوب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا (خود اپنی باری پر) امام کے روانہ ہونے سے پہلے وہاں سے نہیں لوٹا کرتی تھیں۔