مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4802
حَدَّثَنَا مُوسَى ، حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ جَابِرِ بْنِ الصُّبْحِ قَالَ : سَمِعْتُ خِلَاسًا الْهَجَرِيَّ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ عَائِشَةَ تَقُولُ : كُنْتُ أَنَا وَرَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَبِيتُ فِي الشِّعَارِ الْوَاحِدِ ، وَأَنَا طَامِثٌ حَائِضٌ ، فَإِنْ أَصَابَهُ شَيْءٌ غَسَلَ ذَلِكَ الْمَكَانَ لَا يَعْدُوهُ ، ثُمَّ صَلَّى فِيهِ .
ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ فرماتی ہیں: ”میں اور رسول اللہ ﷺ ایک ہی کپڑے میں رات بسر کرتے تھے حالانکہ میں ایامِ حیض سے ہوتی تھی، پس اگر آپ ﷺ کے لباس کو کوئی چیز (خون کا دھبہ وغیرہ) لگ جاتا تو آپ ﷺ صرف اسی جگہ کو دھو لیتے اور اس سے تجاوز نہ فرماتے، پھر اسی میں نماز ادا فرما لیتے۔“