مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4801
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَيَّانَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ الصُّبْحِ قَالَ : حَدَّثَتْنِي أُمَيْنَةُ ، وَزَيْنَبُ وَهُمَا عَمَّتَاهُ ، أَنَّهُمَا لَقِيَتَا عَائِشَةَ فِي نِسْوَةٍ ، وَأَنَّ امْرَأَةً مِنَ النِّسَاءِ سَأَلَتْهَا عَنِ الْأَشْرِبَةِ ، فَقَالَتْ : لَا أُحِلُّ نَبِيذَ حَنْتَمٍ ، وَلَا نَقِيرٍ ، وَلَا مُزَفَّتٍ ، وَلَا أُحَرِّمُ إِلَّا مَا حَرَّمَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
ترجمہ
جابر بن الصبح رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ان کی دو پھوپھیوں، امینہ رحمہا اللہ اور زینب رحمہا اللہ نے انہیں بتایا کہ ان دونوں نے چند دیگر خواتین کے ہمراہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے ملاقات کی، وہاں موجود ایک خاتون نے آپ رضی اللہ عنہا سے مختلف مشروبات کے متعلق سوال کیا تو آپ رضی اللہ عنہا نے جواباً فرمایا: ”میں سبز لاکھی گھڑے، لکڑی کے کریدے ہوئے برتن اور تارکول لگے (روغنی) برتن میں تیار کردہ نبیذ کو حلال نہیں سمجھتی، اور میں صرف اسی چیز کو حرام قرار دیتی ہوں جسے رسول اللہ ﷺ نے حرام قرار دیا ہے۔“