مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي بكر الصديق رضي الله عنه— ابو بکر الصدیق کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو بکر الصدیق کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 48
حَدَّثَنَا الْقَوَارِيرِيُّ حَدَّثَنَا مَرْحُومُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، حَدَّثَنَا أَبُو عِمْرَانَ الْجَوْنِيُّ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ بَابَنُوسَ عَنْ عَائِشَةَ .
أَنَّ أَبَا بَكْرٍ دَخَلَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ وَفَاتِهِ ، فَوَضَعَ فَمَهُ بَيْنَ عَيْنَيْهِ ، وَوَضَعَ يَدَيْهِ عَلَى صُدْغَيْهِ وَقَالَ : وَانَبِيَّاهُ وَاخَلِيلَاهُ وَاصَفِيَّاهُ .
ترجمہ
یزید بن بابنوس رحمہ اللہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ کے وصالِ مبارک کے بعد آپ ﷺ کے پاس تشریف لائے، پس انہوں نے اپنا دہنِ مبارک آپ ﷺ کی دونوں آنکھوں کے درمیان (پیشانی پر) رکھا اور اپنے دونوں ہاتھ آپ ﷺ کی کنپٹیوں پر رکھے، اور فرمایا: «وَانَبِيَّاهُ، وَاخَلِيلَاهُ، وَاصَفِيَّاهُ» ”ہائے میرے نبی! ہائے میرے خلیل! ہائے میرے برگزیدہ!“