مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4798
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الرَّقَاشِيُّ ، حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا مُوسَى الْمَكِّيُّ ، عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ سَعْدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : لِيُصَلِّ أَبُو بَكْرٍ بِالنَّاسِ ، قَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ، لَوْ أَمَرْتَ غَيْرَهُ أَنْ يُصَلِّيَ ؟ قَالَ : لَا يَنْبَغِي لِأُمَّتِي أَنْ يَؤُمَّهُمْ إِمَامٌ وَفِيهِمْ أَبُو بَكْرٍ .
ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ لوگوں کو نماز پڑھائیں“، صحابہ کرام نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! کاش آپ ان کے علاوہ کسی اور کو نماز پڑھانے کا حکم فرماتے؟ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کے لیے یہ ہرگز لائق نہیں کہ ان میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ موجود ہوں اور کوئی دوسرا شخص ان کی امامت کرے“۔