مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4776
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَاءَ ، حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ ، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ سَائِبَةَ ، أَخْبَرَتْهُ أَنَّ عَائِشَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتْ : إِنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ قَتْلِ الْحَيَّاتِ ، إِلَّا الْأَبْتَرَ وَذَا الطُّفْيَتَيْنِ ، إِنَّهُمَا يَخْطَفَانِ الْأَبْصَارَ ، وَيُسْقِطَانِ مَا فِي بُطُونِ النِّسَاءِ ، فَمَنْ تَرَكَهُمَا فَلَيْسَ مِنَّا .
ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ”سانپوں کو مارنے سے منع فرمایا ہے، سوائے دم کٹے «الْأَبْتَرَ» اور پیٹھ پر دو سفید دھاریوں والے «ذَا الطُّفْيَتَيْنِ» سانپ کے، کیونکہ یہ دونوں بینائی چھین لیتے ہیں اور حاملہ عورتوں کا حمل گرا دیتے ہیں، پس جس شخص نے (ان کے شر سے بچاؤ کے لیے انہیں مارنے کے بجائے) چھوڑ دیا وہ ہم میں سے نہیں ہے۔“