❮
❯
حدیث نمبر: 4754
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ، حَدَّثَتْنِي غِبْطَةُ أُمُّ عَمْرٍو - عَجُوزٌ مِنْ بَنِي مُجَاشِعٍ - حَدَّثَتْنِي عَمَّتِي ، عَنْ جَدَّتِي ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : جَاءَتْ هِنْدُ بِنْتُ عُتْبَةَ بْنِ رَبِيعَةَ ، إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِتُبَايِعَهُ ، فَنَظَرَ إِلَى يَدَيْهَا ، فَقَالَ لَهَا : اذْهَبِي فَغَيِّرِي يَدَكِ ، قَالَتْ : فَذَهَبَتْ فَغَيَّرَتْهَا بِحِنَّاءٍ ، ثُمَّ جَاءَتْ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : أُبَايِعُكِ عَلَى أَنْ لَا تُشْرِكِي بِاللهِ شَيْئًا ، وَلَا تَسْرِقِي ، وَلَا تَزْنِي ، قَالَتْ : أَوَتَزْنِي الْحُرَّةُ ؟ قَالَ : وَلَا تَقْتُلْنَ أَوْلَادَكُنَّ خَشْيَةَ إِمْلَاقٍ ، قَالَتْ : وَهَلْ تَرَكْتَ لَنَا أَوْلَادًا نَقْتُلُهُمْ ؟ قَالَ : فَبَايَعَتْهُ ، ثُمَّ قَالَتْ لَهُ وَعَلَيْهَا سِوَارَانِ مِنْ ذَهَبٍ : مَا تَقُولُ فِي هَذَيْنِ السِّوَارَيْنِ ؟ قَالَ : جَمْرَتَانِ مِنْ جَمْرِ جَهَنَّمَ .
ترجمہ

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدہ ہند بنت عتبہ بن ربیعہ رضی اللہ عنہا رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں بیعت کرنے کے لیے حاضر ہوئیں، آپ ﷺ نے ان کے ہاتھوں کی طرف دیکھا تو (ان پر مہندی وغیرہ کا اثر نہ پا کر) فرمایا: ”جاؤ اور اپنے ہاتھوں کی حالت (رنگت) تبدیل کرو۔“ چنانچہ وہ گئیں اور مہندی لگا کر ان کی رنگت بدل لی، پھر دوبارہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئیں تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں تم سے اس بات پر بیعت لیتا ہوں کہ تم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراؤ گی، چوری نہیں کرو گی اور نہ ہی بدکاری کرو گی۔“ انہوں نے (حیرت سے) عرض کیا: ”کیا کوئی آزاد عورت بھی بدکاری کر سکتی ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اور اپنی اولاد کو ﴿خَشْيَةَ إِمْلَاقٍ﴾ ”تنگدستی کے خوف سے“ قتل نہ کرنا۔“ انہوں نے عرض کیا: ”کیا آپ نے ہمارے لیے کوئی اولاد چھوڑی ہے جسے ہم قتل کریں؟“ (ان کا اشارہ جنگِ بدر میں اپنے مقتولین کی طرف تھا)، راوی کا بیان ہے کہ پھر انہوں نے آپ ﷺ سے بیعت کر لی، اس دوران انہوں نے سونے کے دو کنگن پہن رکھے تھے، انہوں نے دریافت کیا کہ ان دونوں کنگنوں کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یہ جہنم کے انگاروں میں سے دو انگارے ہیں۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند عائشة / حدیث: 4754
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف . »
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر بهذا السياق»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 9861، 9862، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 50، 4096، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4735»