مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4744
حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ سُلَيْمَانُ بْنُ حَيَّانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : أَفَاضَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ آخِرِ يَوْمِهِ حِينَ صَلَّى الظُّهْرَ ، ثُمَّ رَجَعَ ، فَمَكَثَ بِمِنًى لَيَالِيَ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ يَرْمِي الْجَمْرَةَ إِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ ، كُلُّ جَمْرَةٍ سَبْعُ حَصَيَاتٍ ، وَيَقِفُ عِنْدَ الْأُولَى وَعِنْدَ الثَّانِيَةِ ، فَيُطِيلُ الْقِيَامَ وَيَتَضَرَّعُ ، ثُمَّ يَرْمِي الْجَمْرَةَ الثَّالِثَةَ ، وَلَا يَقِفُ عِنْدَهَا .
ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے (یومِ نحر کے) آخری پہر میں جب کہ آپ ﷺ ظہر کی نماز ادا کر چکے تھے، طوافِ افاضہ فرمایا، پھر آپ ﷺ واپس تشریف لے گئے اور ایامِ تشریق کی راتیں منیٰ ہی میں قیام فرمایا، آپ ﷺ زوالِ آفتاب کے بعد جمرات کی رمی فرماتے تھے، ہر جمرہ کو سات کنکریاں مارتے، آپ ﷺ پہلے اور دوسرے جمرہ کے پاس طویل قیام فرماتے اور نہایت عجز و نیاز کے ساتھ دعا مانگتے، پھر تیسرے جمرہ کو کنکریاں مارتے اور وہاں (دعا کے لیے) نہیں ٹھہرتے تھے۔“