مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4732
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ أَبُو مَسْعُودٍ الْجُرَيْرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ شَقِيقٍ قَالَ : قُلْتُ لِعَائِشَةَ : يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ أَيُّ صَحَابَةِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ أَحَبَّ إِلَيْهِ ؟ قَالَتْ : أَبُو بَكْرٍ . قُلْتُ : ثُمَّ مَنْ ؟ قَالَتْ : ثُمَّ عُمَرُ . قَالَ : قُلْتُ : ثُمَّ مَنْ ؟ قَالَتْ : ثُمَّ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ . قَالَ : قُلْتُ : ثُمَّ مَنْ ؟ قَالَ : فَسَكَتَتْ .
ترجمہ
عبد اللہ بن شقیق رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے عرض کیا کہ ”اے ام المومنین! رسول اللہ ﷺ کے صحابہ میں سے آپ ﷺ کو سب سے زیادہ کون محبوب تھا؟“ انہوں نے فرمایا: ”سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ۔“ میں نے عرض کیا: ”پھر کون؟“ انہوں نے فرمایا: ”پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ۔“ میں نے عرض کیا: ”پھر کون؟“ انہوں نے فرمایا: ”پھر سیدنا ابوعبیدہ بن الجراح رضی اللہ عنہ۔“ راوی کہتے ہیں کہ میں نے پھر عرض کیا: ”پھر کون؟“ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا خاموش ہو گئیں۔