مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4725
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ أُمِّ مُوسَى ، قَالَتْ : إِنَّ نَاجِيَةَ بِنْتَ قَرَظَةَ أَرْسَلَتْنِي إِلَى عَائِشَةَ ، أَسْأَلُهَا عَنِ الصَّلَاةِ بَعْدَ الْعَصْرِ ، قَالَتْ : فَأَتَيْتُهَا وَمَا أُبَالِي مَا قَالَتْ بَعْدَ الَّذِي رَأَيْتُ مِنْ عَلِيٍّ ، قَالَتْ : فَأَخْبَرَتْ أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُصَلِّي بَعْدَ الْعَصْرِ .
ترجمہ
ام موسیٰ رحمہا اللہ بیان کرتی ہیں کہ ناجیہ بنت قرظہ نے انہیں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں عصر کے بعد نماز کے بارے میں دریافت کرنے کے لیے بھیجا، وہ کہتی ہیں کہ میں ان کی خدمت میں حاضر ہوئی اور مجھے اس بات کی قطعاً پرواہ نہ تھی کہ وہ کیا فرماتی ہیں کیونکہ میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو بھی (عصر کے بعد نماز پڑھتے ہوئے) دیکھ چکی تھی، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بتایا کہ ”رسول اللہ ﷺ عصر کے بعد نماز ادا فرمایا کرتے تھے۔“