مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4718
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الْأَسْوَدِ قَالَ : سَأَلْتُ عَائِشَةَ ، عَنِ الْمُبَاشَرَةِ لِلصَّائِمِ فَكَرِهَتْهَا ، فَقُلْتُ لَهَا : بَلَغَنِي أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُبَاشِرُ وَهُوَ صَائِمٌ ؟ فَقَالَتْ : إِنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ أَمْلَكَ لِإِرْبِهِ مِنَ النَّاسِ أَجْمَعِينَ .
ترجمہ
اسود رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روزے دار کے لیے اپنی اہلیہ سے بوس و کنار (مباشرت) کرنے کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے اسے ناپسند فرمایا، میں نے ان سے عرض کیا کہ مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ رسول اللہ ﷺ بحالتِ روزہ مباشرت فرما لیا کرتے تھے؟ تو انہوں نے ارشاد فرمایا کہ ”بے شک رسول اللہ ﷺ «أَمْلَكَ لِإِرْبِهِ مِنَ النَّاسِ أَجْمَعِينَ» ”تمام لوگوں کے مقابلے میں اپنی حاجت اور نفسانی خواہش پر سب سے زیادہ قابو رکھنے والے تھے“۔“