مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4717
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ ، أَنَّهَا قَالَتْ لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : أَرَى الْجِهَادَ أَفْضَلَ الْعَمَلِ ، أَفَلَا نُجَاهِدُ ؟ قَالَ : لَكِنَّ أَفْضَلَ الْجِهَادِ حَجٌّ مَبْرُورٌ .
ترجمہ
عائشہ بنت طلحہ رحمہ اللہ سیدہ عائشہ ام المومنین رضی اللہ عنہا سے روایت کرتی ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کی بارگاہ میں عرض کیا کہ ”میں جہاد کو تمام اعمال میں سب سے برتر پاتی ہوں، تو کیا ہم (خواتین) جہاد نہ کریں؟“ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تمہارے لیے بہترین جہاد حجِ مبرور (یعنی وہ حج جو بارگاہِ الٰہی میں مقبول ہو) ہے“۔