مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4714
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ قَالَ : قُلْتُ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ : أَسَمِعْتَ أَبَاكَ يُخْبِرُ عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُقَبِّلُهَا وَهُوَ صَائِمٌ ؟ قَالَ : نَعَمْ .
ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ روزے کی حالت میں (اپنی زوجہ کا) بوسہ لے لیا کرتے تھے“، سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عبدالرحمن بن قاسم رحمہ اللہ سے دریافت کیا کہ کیا آپ نے اپنے والد (قاسم بن محمد رحمہ اللہ) کو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے یہ خبر دیتے ہوئے سنا ہے کہ رسول اللہ ﷺ روزے کی حالت میں بوسہ لیا کرتے تھے؟ تو انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں“۔