❮
❯
حدیث نمبر: 462
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي أَبَانُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، قَالَ : دَفَعْتُ مَعَ حُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ مِنَ الْمُزْدَلِفَةِ ، فَلَمْ أَزَلْ أَسْمَعُهُ يَقُولُ : لَبَّيْكَ لَبَّيْكَ ، حَتَّى انْتَهَى إِلَى الْجَمْرَةِ ، قُلْتُ لَهُ : مَا هَذَا الْإِهْلَالُ يَا أَبَا عَبْدِ اللهِ ؟ قَالَ : إِنِّي سَمِعْتُ أَبِي عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ يُهِلُّ حَتَّى إِذَا انْتَهَى إِلَى الْجَمْرَةِ ، وَحَدَّثَنِي أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَهَلَّ حَتَّى انْتَهَى إِلَيْهَا .
ترجمہ

عکرمہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں مزدلفہ سے سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ روانہ ہوا، پس میں مسلسل انہیں یہ کہتے ہوئے سنتا رہا: «لَبَّيْكَ لَبَّيْكَ» ”میں حاضر ہوں، میں حاضر ہوں“ یہاں تک کہ وہ جمرہ (عقبہ) تک پہنچ گئے۔ میں نے ان سے دریافت کیا کہ اے ابو عبد اللہ! یہ کیسا تلبیہ ہے؟ تو انہوں نے فرمایا: ”یقیناً میں نے اپنے والد سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کو سنا، وہ تلبیہ پکارتے رہتے یہاں تک کہ جمرہ تک پہنچ جاتے، اور انہوں نے مجھ سے یہ حدیث بیان کی کہ رسول اللہ ﷺ تلبیہ پکارتے رہے یہاں تک کہ آپ ﷺ جمرہ تک پہنچ گئے“۔

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه / حدیث: 462
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح لغيره: مضى تخريجه [برقم/ 321]»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 1336، وأخرجه مسند البزار برقم: 500، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 425، 426، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2493/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 457»