مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْوَلِيدِ ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : قَامَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ فِرَاشِهِ فِي بَعْضِ اللَّيْلِ ، فَظَنَنْتُ أَنَّهُ يُرِيدُ بَعْضَ نِسَائِهِ ، فَتَبِعْتُهُ حَتَّى قَامَ عَلَى الْمَقَابِرِ ، فَقَالَ : السَّلَامُ عَلَيْكُمْ دَارَ قَوْمٍ مُؤْمِنِينَ ، وَإِنَّا بِكُمْ لَاحِقُونَ ، ثُمَّ قَالَ : اللَّهُمَّ لَا تَحْرِمْنَا أَجْرَهُمْ ، وَلَا تَفْتِنَّا بَعْدَهُمْ ، قَالَتْ : ثُمَّ الْتَفَتَ فَرَآنِي ، فَأَبْصَرَنِي ، فَقَالَ : وَيْحَهَا لَوْ تَسْتَطِيعُ مَا فَعَلَتْ .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”نبی ﷺ ایک رات اپنے بستر مبارک سے اٹھے، میرا گمان ہوا کہ آپ ﷺ اپنی کسی اور زوجہ مطہرہ کے پاس تشریف لے جانا چاہتے ہیں، چنانچہ میں آپ ﷺ کے پیچھے پیچھے چل پڑی یہاں تک کہ آپ ﷺ قبرستان پہنچ کر کھڑے ہو گئے اور فرمایا: «السَّلَامُ عَلَيْكُمْ دَارَ قَوْمٍ مُؤْمِنِينَ، وَإِنَّا بِكُمْ لَاحِقُونَ» ”تم پر سلامتی ہو اے مومن قوم کے گھر والو! اور ہم بھی یقیناً تمہارے ساتھ ملنے والے ہیں“، پھر آپ ﷺ نے دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ لَا تَحْرِمْنَا أَجْرَهُمْ وَلَا تَفْتِنَّا بَعْدَهُمْ» ”اے اللہ! ہمیں ان کے اجر سے محروم نہ فرما اور ان کے بعد ہمیں کسی آزمائش میں نہ ڈال“، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ پھر آپ ﷺ مڑے تو آپ ﷺ کی نظر مجھ پر پڑی اور مجھے پہچان کر فرمایا: ”ہائے اس پر افسوس! اگر یہ خود پر قابو پانے کی ہمت رکھتی تو ایسا نہ کرتی۔““