مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4618
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْوَلِيدِ الْكِنْدِيُّ ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : دَخَلَ عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلٌ ، فَقَرَّبَهُ وَأَدْنَى مَجْلِسَهُ ، فَلَمَّا خَرَجَ مِنْ عِنْدِهِ ، قَالَتْ : يَا رَسُولَ اللهِ ، أَلَسْتَ كُنْتَ تَشْكُو هَذَا ؟ قَالَ : بَلَى ، وَلَكِنْ مِنْ شِرَارِ النَّاسِ الَّذِينَ يُكْرَمُونَ اتِّقَاءَ شَرِّهِمْ .
ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوا تو آپ ﷺ نے اسے اپنے قریب کیا اور اپنی مجلس میں اسے اپنے پاس جگہ دی، پھر جب وہ شخص وہاں سے چلا گیا تو انہوں نے عرض کی کہ ”اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا آپ اس شخص کے متعلق (بیزاری کی) شکایت نہیں فرما رہے تھے؟“ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ہاں! لیکن لوگوں میں بدترین وہ ہیں جن کے شر سے بچنے کے لیے ان کی عزت و تکریم کی جائے۔“