مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4610
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادٍ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ حَسَّانَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : جَلَسْتُ أَبْكِي عِنْدَ رَأْسِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لِي : مَا يُبْكِيكِ ؟ إِنْ كُنْتِ تُرِيدِينَ اللُّحُوقَ بِي فَلْيَكْفِكِ مِنَ الدُّنْيَا مِثْلُ زَادِ الرَّاكِبِ ، وَلَا تُخَالِطِي الْأَغْنِيَاءَ .
ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ فرماتی ہیں کہ ”میں نبی اکرم ﷺ کے سرِ مبارک کے پاس بیٹھی رو رہی تھی کہ آپ ﷺ نے مجھ سے دریافت فرمایا: ”تمہیں کس چیز نے رلایا ہے؟ اگر تم (آخرت میں) مجھ سے ملنا چاہتی ہو تو تمہارے لیے دنیا کی متاع میں سے بس اتنا ہی کافی ہونا چاہیے جتنا ایک سوار کا زادِ راہ ہوتا ہے، اور مالداروں کی صحبت و میل جول سے خود کو بچائے رکھو۔“